سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی

اٹلی:(ویب ڈیسک) سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی ہے۔

اطالوی حکومت کے مطابق افغان شہری شربت گلہ روم پہنچ گئی ہیں جبکہ حکومتی انخلا کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شربت گلہ کے اٹلی جانے کا انتظام کیا گیا۔

تاہم اطالوی حکومت نےشربت گلہ کے انخلا کی تاریخ کا نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز نے شربت گلہ کے انخلا کی درخواستیں کر رکھی تھیں۔

یاد رہے کہ شربت گلہ کو ’نیشنل جیوگرافک‘ کے سرورق پر آنے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی ۔

امریکی فوٹو گرافرمیک کیوری نے 1984میں شربت گلہ کی تصویر پاکستان کے ایک مہاجر کیمپ میں کھینچی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں