مطالبات تسلیم نہ ہوئے،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کل بھی ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن میں اضافے کو بنیاد بناکر ہڑتال کی گئی جس کےبعد ایسوسی ایشن نے کل بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات تاحال تسلیم نہیں ہوئے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند رہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اکثر پمپوں پر پٹرول ناپید ہوگیا ،کئی جگہوں پر عوام کی بڑی تعداد پٹرول حاصل کرنے کے لئے طویل قطاروں میں اذیت برداشت کرتی رہی۔

لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول نہ ملنے کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کررہے ہیں۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے بعد جمعہ کو بھی ہڑتال جاری رہے گی،حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کئے جارہے ہیں،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر ہمیں کوئی اعتبار نہیں کیونکہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ مارجن میں اضافہ کردیا جائے گا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ سمری ارسال کرنے کا وعدہ تین نومبر کو کیا گیا تھا، جب تک مارجن میں اضافہ نہیں کیا جاتا احتجاج کرتے رہیں گے اور اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں