شہری پیٹرول لینے کیلئے دودھ کا ڈرم ہی لے آیا،ویڈیو وائرل

کراچی:(خبربااثر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 24 نومبر کی شام سے ہی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پیٹرول کے حصول کے لیے شہری ناصرف اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول بھرواتے رہے بلکہ اپنے ساتھ کئی بوتلیں بھی لائے۔

اسی حوالے سے حیدرآباد کے ایک پیٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں شہری دودھ فراہم کرنے والے ایک ڈرم میں پیٹرول بھروا رہا ہے۔

پمپس کی ہڑتال نے روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے جب کہ پیٹرول کی ہڑتال کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلرمارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں