شدید دھند کےباعث ناردرن بائی پاس پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک) ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کے باعث پیش آئے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جانیوالوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، زائرین کی بس کو حادثہ ناردرن بائی پاس پر نجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں بس کا تصادم ٹرالر سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 30 مسافر موجود تھے، حادثےمیں بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور آگے بیٹھے ہوئے افراد زخمی ہوئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں