سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور فوری مسمار کر کے ملبہ صاف کرنے کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کردی گئی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور فوری مسمار کر کے ملبہ صاف کیا جائے۔ کمشنر کراچی نے تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، فوری عمل درآمد نہ ہوا تو کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری طرف سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر فوری مسمار کرکے 26 نومبر کو رپورٹ پیش کی جائے جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے سول ایوی ایشن کی زمین سے فوری قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا اور سی اےاے کو ایک ہفتہ میں کلب بند کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تیجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔ عمارت مسمار کرنے کیلئے 50 دن مانگ لئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور اور تیجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹس جمع کرا دی اور کہا عدالتی فیصلے پر من و عن عمل شروع کر دیا، نسلہ ٹاور کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے تاہم عمارت مسمار کرنے کیلئے 50 دن چاہیئے، تیجوری ہائٹس کو بلڈر کی جانب سے گرایا جا رہا ہے۔

کراچی میں زمینوں کا ریکارڈ اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے معاملے پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کہا آپ کے افسر آپ کو لالی پاپ دیتے ہیں، آدھی سرکاری زمینوں پر قبضہ ہوگیا، خاموش رہو ، بھاشن نہیں دو۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں