سفید شیرکی ہلاکت: ڈائریکٹرکراچی زُوکو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیرکے مرنےکے بعد ڈائریکٹرکراچی زُو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میٹروپولیٹن کمشنرافضل زیدی نےخالد ہاشمی کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ان کی جگہ منصور قاضی کو کراچی چڑیا گھر کے سینیئر ڈائریکٹر کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ منصور قاضی کی تعیناتی عارضی طور پر کی گئی ہے، منصور قاضی اس سے قبل بھی سینیئر ڈائریکٹر کراچی زو تعینات رہ چکے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ کراچی چڑیا گھرمیں شیر کے مرنےکا واقعہ افسوس ناک ہے ، شیر 10 روز سے بیمار تھا،چڑیاگھر میں کچھ مافیاز سرگرم ہیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہو گیا تھا، اس سے قبل شیرکےلاغرپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں