انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

الاباما:(ویب ڈیسک) ایک امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12اعشاریہ5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے۔

خبروں کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ’’نرف این اسٹرائک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6‘‘ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے۔

12 فٹ 6 اِنچ (12اعشاریہ5 فٹ) لمبائی کے ساتھ، یہ اصل کھلونا بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے۔

اسے سخت پلاسٹک کے مختلف ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ اصل ’’نرف‘‘ کھلونا بندوق کی طرح فائر بھی کرسکتی ہے جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں