ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ، 24 سالہ شہری گرفتار

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کر دیا جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کے دوران 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے تھے کہ اچانک کہیں سے شہری آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے ڈبلیو ڈبلیو ای ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے اور یہاں رنگ کے اندر اور باہر لڑائیاں اسکرپٹ کا حصہ ہوتی ہیں۔ تاہم یہ واقعہ کمپنی کے اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں