پمپ مالکان کی ہڑتال، وزارت پیٹرولیم کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کیلئے کیس اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) بھجوادیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن بڑھانےکیلئے وزارت کوشاں ہے تاہم وفاقی کابینہ کے ذریعے سے 10 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئل سیکٹرکی مختلف تنظیموں نے وزارت کے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل کے پمپس کھلے رہیں گے.

دوسری جانب پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا۔

86% LikesVS
14% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں