ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی:(خبربااثر) ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 97530 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں