حافظ آباد میں ماں، بیٹی کے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ ہی ملوث نکلا

حافظ آباد:(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں پولیس نے ماں بیٹی کےاندھے قتل کا سراغ لگا لیا جس میں گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا۔

پولیس کے مطابق 5 روز قبل حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں ماں بیٹی کا قتل ہوا تھا جس میں ملزم نے اپنی بیوی اور 17 سالہ بیٹی شہر بانو کو شک کی بنیاد پر قتل کیا اور واردات کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے اپنی بیوی اور17سالہ بیٹی کو پہلے چائے میں زہریلی گولیاں دیں اور بعد میں ان کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا اور مختلف افراد سے تفتیش شروع کی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں