امریکا میں بیک وقت 80 ڈاکوؤں کا سپر اسٹور پر دھاوا، لوٹ مار کرکے فرار

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) امریکا میں اجتماعی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے جہاں ریاست کیلی فورنیا میں ایک دو یا دس، بیس نہیں بلکہ اکٹھے 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ واردات کی۔

ڈاکوؤں نے ایک بڑے سپر اسٹور ’نارڈاسٹارم‘ میں دھاوا بولا، دو ملازمین پر تشدد کیا اور ایک پر مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے،گاڑی میں بیٹھے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

پولیس نے واردات کی جگہ سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں