کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والے 12 افراد گرفتار

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے لیے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایف آئی اے نے اپنی کارروائی میں اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سمیت مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سے حمزہ شیخ جبکہ دیگر شہروں سے نعیم سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفریت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور کلپ اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں