وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں