فیروز خان کا ڈرامے کے کردار سے متاثر نوجوان سے متعلق بیان

کراچی:(ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان نے ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکر مزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان دیا ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر عظیم اللہ قریشی نامی نوجوان کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت سیزن3‘‘ کے مرکزی کردار فرہاد کی طرح محبت کی ناکامی پر مزار پر جابیٹھتا ہے۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ نوجوان ڈرامے اور اس کے ہیرو فرہاد سے بے حد متاثر ہے اور اس نے بالکل اسی طرح ملنگ کاحلیہ بنایا ہوا ہے جیسا کہ ڈرامے میں فیروز خان کا حلیہ ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب فیروز خان سے اس نوجوان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے نوجوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے کم وقت میں شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔

فیروز خان نے کہا دیکھیں ہم لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم لوگ اب ایسے وقت سے گزررہے ہیں جہاں پر لوگ شہرت کے لیےکچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ان لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ اپنے ساتھ ساتھ وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں اور اپنے ملک کو ان حرکتوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر نوجوان عظیم اللہ قریشی جمعہ کے روز ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جوگی کے حلیے میں بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کو یاد کرکے تسبیح پڑھتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں