پاکستان میں کورونا سے مزید 9 اموات، 706 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 706 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 706 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ42 فیصد رہی.

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28414 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23439 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 19 ہزار 174 ہو گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں