منشیات کیس:شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور

ممبئی:(ویب ڈیسک)منشیات کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آخر کار 26دن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی ہے۔

آریان خان کے وکیل کے مطابق عدالتی آرڈرکی کاپی ملنے تک آج یا کل آریان خان کورہا کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 3تاریخ کو آریان خان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،آریان خان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ۔

83% LikesVS
17% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں