لیگی ایم پی اے کا مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح نے مہنگائی اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق ایک انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ایم پی اے طارق مسیح سائیکل پر سوار ہوکر سبزیوں کا ہار پہن کر صوبائی اسمبلی میں پہنچے۔

طارق مسیح نے گلے میں آلو ٹماٹر، ٹینڈے اور دیگر سبزیوں سے بنا ہوا ہار پہن کر ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

ایم پی اے کو گاڑی کے بجائے سائیکل پر دیکھا گیا، اس حوالے سے طارق مسیح کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول اتنا مہنگا کردیا ہے کہ میری گاڑی میں پیٹرول نہیں ہے اب میں احتجاجاً اسمبلی اجلاس میں سائیکل پر آیا کروں گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں