سوشل میڈیا انفلوئنسرکا والد کی میت کے سامنے فوٹو شوٹ، صارفین کی شدید تنقید

فلوریڈا:(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر والد کی میت کے سامنے فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں اور اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں۔

میامی سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ پاپا آپ میرے بیسٹ فرینڈ تھے جبکہ آپ نے بہترین زندگی گزاری۔

انسٹاگرام پر والد کی میت کے سامنے کھنچوائی گئیں تصاویر اپ لوڈ کرنے پر صارفین نے شدید تنقید کی جس کے بعد جین ریویرا نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

67% LikesVS
33% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں