روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا

کراچی:(خبربااثر) سعودی عرب کی جانب سے 4اعشاریہ2 ارب ڈالرز کا سپورٹ پیکج ملنے کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوکر 172 روپے 26 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دو روز میں ڈالر کی قدر 2 روپے 99 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 20 پیسے کم ہوکر 173 روپے ہے۔

83% LikesVS
17% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں