جہلم میں احتجاج: گاڑیاں نہ چلنے پر دُلہا کندھے پر چڑھ کر دُلہن لینے چلا گیا

جہلم:(ویب ڈیسک) جہلم میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند پڑا ہے جس کے بارات پھنس گئی۔

جہلم میں احتجاج کے باعث پُل بند ہونے کی وجہ سے باراتی بھی وہاں پھنس گئے لیکن دُلہے اور اس کے بھائی نے احتجاج کو شادی میں آڑے نہ آنے دیا۔

دُلہے کے بھائی نے اسے اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور پھر بارات پیدل ہی دُلہن کو لینے چل پڑی۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہونے سے ٹرانسپورٹ کا چلنا ناممکن ہوگیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں