جب تک کالعدم جماعت والے سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے، فواد چوہدری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت والے سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، محب وطن لوگ ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

ادھر وزیراعظم نے کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتِ حال پر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کے زیرِ اہتمام ان کے مذاکرات ہورہے ہیں ، سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی سمیت کئی مرکزی رہنما مذاکرات میں شریک ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں