بھتہ مانگنے پر بھکاری پولیس کیخلاف عدالت پہنچ گیا

سکھر:(ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ طلب کیے جانے پر بھکاری عدالت پہنچ گیا۔

سکھر کے ایک گداگر نے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے پولیس پر بھتہ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

گداگر نے درخواست میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور کو فریق بنایا ہے۔

گداگر فقیر محمد تگیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رانی پور ٹول پلازہ پر بھیک مانگتا ہوں، پولیس بھیک مانگنے پر بھتہ مانگ رہی ہے جب کہ بھتہ نہ دینے پر پولیس میرے گھر پر چھاپے ماررہی ہے۔

گداگر فقیر محمد نے مزید کہا کہ گزشتہ روز چھاپے کے دوران پولیس گھر سے بکرا بھی لے گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا ہے جس پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں