بصارت سے محروم ایتھلیٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ماہر

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) بصارت سے محروم امریکی ایتھلیٹ اسکیٹ بورڈنگ ایسی مہارت سے کرتا ہے کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسان کے حوصلے بلند ہو اور اس کی قوتِ ارادی مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔ایک ایسا ہی مضبوط اعصاب کا مالک بصارت سے محروم امریکی پیرا اولمپک ایتھلیٹ انتھونی فیرارو بھی ہے جسے پہلی نظر میں دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ شخص دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ایسے باہمت انسان نے اپنے بلند حوصلوں اور مضبوط قوت ارادی سے اپنا آپ منوالیا ہے ، انتھونی فیرارو روز مرہ کے کام بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتا ہے ،وہ ایک شوقین اسکیٹ بورڈر، ایک حوصلہ افزا سپیکر اور ایک گٹارسٹ ہے ۔ وہ ایسی مہارت سے اسکیٹ بورڈنگ کرتا ہے جسے دیکھ کر لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں