ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

ابوظہبی:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو4وکٹوں سے زیر کرلیا ہے۔

شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں میگا ایونٹ کے گروپ 2کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا کہا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لیڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 109 رنز بنا سکی، لیسک 44، گرویز 25، کراس 19 بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ روبن ٹرمپلمین نے 3 شکار کیے۔

110رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا،جے جے سمتھ 26رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کریگ ولیمز 23سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں