وزیراعظم کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1اعشاریہ2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔

واضح رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ محفوظ اثاثوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان درپیش مسائل حل کر سکے، سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ایک سال کےدوران فراہم کرے گا، سعودی ترقیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یہ شاہی ہدایات برادر ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کا پختہ ثبوت ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں