واٹس ایپ کالرز کے لیے اچھی خبر!

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ کالنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہاگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا ہے یا چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی گروپ چیٹس سےبا آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں