مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا نیوزی لینڈ ٹیم سے طنزیہ سوال

پشاور:(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست پر سکیورٹی کا طعنہ دے دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز گردش کر رہی تھیں جس میں پاکستانی نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کر کے سیکیورٹی کا طعنہ دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کر دے گی۔

شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’مل گئی سکیورٹی؟‘۔

واضح رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں