لڑکا لمبے قد کا ہو چاہے غریب ہو: آمنہ الیاس کی رائے

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی وی پروگرامز میں اکثر شوبز اسٹارز سے دلچسپ و عجیب سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ان کے جواب میں مشکل ترین آپشنز میں سے انہیں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ دنوں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی ایک ٹی وی شو میں ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہوئیں جہاں ان سے لمبے قد کے لڑکوں اور چھوٹے قد کی لڑکیوں کے حوالے سے رائے مانگی گئی۔

دوران شو میزبان نے اداکارہ آمنہ الیاس سے سوال کیا کہ چھوٹے قد کی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنستی ہیں یا کہتی ہیں کوئی بات نہیں ایک دن تم بھی لمبی ہوجاؤ گی؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایسی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگ جاتی ہوں ، اس کی وجہ نسل پرستانہ نہیں بلکہ مجھے ایسی لڑکیاں بہت ’کیوٹ‘ لگتی ہیں اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔

میزبان نے ان سے یہ سوال بھی کیا کہ ’امیر لڑکا ہو اور قد چھوٹا ہو یا لمبا قد ہو اور غریب لڑکا؟ کیا منتخب کریں گی؟‘

اداکارہ نے سوال کے جواب میں امیر اور چھوٹے قد کے لڑکے کے بجائے لمبے قد کو اہمیت دی اور کہا کہ چاہے لڑکا غریب ہو لیکن لمبا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کی تھیٹر آرٹسٹ داور محمود سے افیئرز اور مبینہ طور پر شادی کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں