تخت و تاج کو ٹھوکر مارنے والی جاپانی شہزادی نے عام شہری سے بیاہ رچا لیا

جاپان:(ویب ڈیسک) محلوں میں پلنے والی جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج ٹھکراتے ہوئے اپنے دوست سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جاپانی شہزادی نے ٹوکیو میں ایک سادہ سی تقریب میں اپنے محبوب اور سابق ہم جماعت سے شادی کرلی۔

ان کے شوہر کا کسی شاہی خاندان سے تعلق نہیں ہے اس لیے انہیں شاہی رتبےکو خیرباد کہنا پڑا ہے اور اب وہ شہزادی کے بجائے ایک عام سی لڑکی بن گئی ہیں۔

شہزادی ماکو نے سابق ہم جماعت سے 4 سال قبل منگنی کی تھی، جاپانی شہزادی نے حکومت کی جانب سے شاہی خاندان چھوڑنے والوں کو دیے جانے والے ایک ملین ڈالر بھی ٹھکرادیے۔

واضح رہے کہ جاپانی قانون کےمطابق شاہی خاندان کے کسی بھی رکن کو کسی عام شخص سے شادی کرنے پر شاہی رتبے اور محل کو چھوڑنا ہوتاہے۔

نوبیاہتا جوڑے کے امریکی شہر نیویارک منتقل ہونےکی توقع ہے، جاپانی شہزادی کے خاوند نیویارک کی لاء فرم میں کام کرتےہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں