پاک نیوزی لینڈ میچ:’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘

کراچی:(ویب ڈیسک)ٹی 20 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں آج پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ٹکرائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرکے کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس حرکت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سخت مایوس کردیا تھا۔

آج یہ دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین بڑی تعداد میں میمز بناکر شیئر کررہے ہیں۔
کرکٹ شائقین آج کے میچ کو لے کر بھی اتنے ہی پرجوش ہیں جتنا کہ پاک بھارت میچ کو لے کر تھے اور امید ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستان آج بھی بالکل اسی طرح نیوزی لینڈ کو دھول چٹاکر اپنے سارے بدلے لے گا جس طرح بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

آئیے دیکھتے ہیں پاک نیوزی لینڈ ٹاکرے پر بننے والی مزاحیہ میمز:

ایک کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر لکھا ’’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلہ بدلہ‘‘۔ تو کسی نے ابھی سے پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزاقاً کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم شارجہ میں خطرہ محسوس کررہی ہے لہذا میچ کینسل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں