ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا نے 144 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جنوبی افریقا کے بولر ڈوائن پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا نے 144 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس نے 39 اور ڈوسن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار گئے تھے اور یہ میچ ان دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

سپر 12 میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں