بھارت کو دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، قائداعظم اور بابر اعظم: شعیب اختر

لاہور:(ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، قائد اعظم اور بابر اعظم۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو جتوانے میں سب سے بڑا کردار بھارتی میڈیا نے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ڈالتا ہے اور بہت اوور ری ایکٹ کرتا ہے جبکہ بھارت کو دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، قائد اعظم اور بابر اعظم۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان ورلڈ چیمپئن ہے، باقی ٹیمیں بکھری ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کے پاس متوازن ٹیم ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جب ٹاس ہارا تو اس کا منہ اتر گیا تھا جس کے بعد کوہلی کو چاہیے تھا کہ وہ چارج لیتا لیکن اس نے نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک ہی مقصد تھا کہ پاکستان کی پھینٹی لگانی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بھارت سے بہت بہتر ہے جبکہ بھارتی بولر ورون چکرورتھی کو رضوان اس طرح سے کھیل رہا تھا کہ چکرورتھی کو چکر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا تھا، 24 اکتوبر یاد رکھنا، ہم بڑی بڑی باتیں نہیں کرتے، ہم بڑھکیں نہیں مارتے جبکہ بھارت نے کرکٹ کو مذاق بنا دیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں