ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان کی اسکاٹ لینڈ کو 130رنز سے شکست

شارجہ:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو130رنزکی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 190رنز بنائے،نجیب زدران نے سب سے زیادہ 59رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز 46اور حضرت اللہ زازئی44اسکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

191رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیااورصرف 60اسکور بناکر پویلین لوٹ گئی،افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5بلے بازوں کا شکار کیا جبکہ راشد خان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں