ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر میمز کا طوفان آگیا

لاہور:(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارت کی شکست کے بعد ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے میمز شیئر کی جارہی ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کی فلم کا سین شیئر کیا ہے جس میں وہ غمزدہ حالت میں بیٹھے رو رہے ہیں۔

ایک صارف نے میم ٹوئٹ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت کی شکست پر بھارتی صارفین اپنے کھلاڑیوں کی تصاویر جلا رہے ہیں اور غصے میں سیٹ توڑ رہے ہیں، صارف کے مطابق بھارت میں اس وقت ایسی ہی صورتحال ہے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی میچ کے دوران دبئی کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹوئٹ کی جس میں اکشے کمار کو دکھا یا گیا ہے، اکشے کمار ایک تصویر میں خوش دکھائی دے رہیں اور میچ کے بعد نتائج کے حوالے سے ان کی روتے ہوئے تصویر دکھائی گئی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں الٹا لیٹے ہوئے ہیں اور ساتھ میں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما غمزدہ حالت میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں