ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: (خبربااثر) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں سردی پنجے گاڑنے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں