رضوان کے پریکٹس اور میچ میں ایک جیسے شاٹس،دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے،انہوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی ناقابل شکست فاتحانہ اننگز کھیل کر تاریخ کے اوراق میں مستقل طور پر اپنا نام لکھوا کر نہ صرف خود کا بلکہ پوری پاکستانی قوم کا نام روشن کردیا۔

اب رضوان کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر دنیائے کرکٹ سمیت پاکستانی شائقین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے ہیرو محمد رضوان پریکٹس اور میچ میں ایک ہی جیسی شاٹس کھیل رہے ہیں۔

اگر محمد رضوان کی تاریخی اننگز کے پیچھے کے راز کی بات کی جائے تو ان کا عاجزی پسند اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونا ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

پاکستانی بلے باز کی میچ کے نماز کی ادائیگی کی ویڈیو نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ مسلمانوں کے بھی دل جیت لئے ہیں اور سبھی یہ کہہ رہے ہیں کہ جو ہر حالت میں اپنے اللہ کے حضور پیش ہونے کو نہیں بھولتے تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں