اسکول کی پارکنگ میں خاتون ٹیچرکی کارکی ٹکر سے طالبہ جاں بحق ہوگئی

ملتان:(ویب ڈیسک) ملتان میں سرکاری اسکول کی پارکنگ میں خاتون ٹیچرکی کار کی ٹکر سے ایک طالبہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول کی پارکنگ میں خاتون ٹیچر کی کار بے قابو ہوکر قریب موجود طالبات سے ٹکراگئی، گاڑی کی زد میں آکر 15 سالہ عمارہ سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔

واقعے میں دو طالبات شدید زخمی ہوئیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک طالبہ معمولی زخمی ہوئی جسے موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔

جاں بحق طالبہ عمارہ کے والد خلیل احمد نے پولیس کو بیان دیا کے حادثہ اتفاقی تھا وہ کوئی پولیس کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ اس بیان کے بعد اسپتال انتظامیہ نے طالبہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

دوسری جانب سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام نے 24 گھنٹے کے اندر واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسکول پرنسپل اور خاتون ٹیچر کو معطل کردیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں