پی آئی اے نے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے مسافروں کو باخبر رکھنے کے انتطامات کر لئے

کراچی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت سنسنی میچ کے سلسلے میں پی آئی اے نے اپنے فضائی مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کے انتطامات کر لئے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن سسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔

ایئربس320 طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لیکر مسافروں کو آگاہ کریں گے، نجی ایئرلائنز بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھیں گی، غیر ملکی ایئرلائن بھی اپنے مسافروں کو طویل دورانیہ کی پروازوں پر وائی فائی اور جدیدسسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں