پاکستان میں کورونا کے 1615 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 18 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں 1615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 18 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 377 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران 43 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 591 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے 737 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 242 ہوگئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں