پاک،بھارت ٹاکرا:کراچی کے شہری بڑی اسکرینوں پر کہاں میچ دیکھ سکتے ہیں؟

کراچی:(خبربااثر) دبئی میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے جوش کے ساتھ جاری ہے جب کہ آج ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا اب سے چند گھنٹوں میں ہوگا جس کیلئے شہرِ قائد کے کچھ مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہے تاکہ شائقینِ کرکٹ اس سنسنی خیز مقابلے سے محظوظ ہوسکیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ٹوئٹر پر ان علاقوں کا اعلان کیا گیا جہاں عوام اس ٹاکرے کو بڑی اسکرینز پر دیکھ سکے گی۔

کراچی کے وہ 8 مقامات کونسے ہیں؟

1) کلفٹن اربن فارسٹ (دعا چورنگی)

2) مفتی رمضان پارک (نارتھ ناظم آباد)

3) ہل پارک

4) ایمپریس مارکیٹ

5) معین اختر پارک (نارتھ کراچی)

6) تعلیمی باغ (فیڈرل بی ایریا)

7) سفاری پارک

8) ماڈل پارک (ناظم آباد)

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں