پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں پر جھپٹنے کو تیار،سنسنی خیز مقابلے میں چند گھنٹے باقی

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے۔

دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایک سیر تو دوسرا سوا سیر ہے، کون کس پر بازی لے جائے، رائے دینے والے اور پیش گوئی کرنے والے سب ہی ہیں محتاط۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہوگا۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں۔

میچ کیلئے بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی
ملک بھر میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینیں لگائیں جائیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایف نائن پارک میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کرکٹ فری انٹری کے ساتھ پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں