تماشائیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کا دلچسپ طریقہ اختیار

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) ابوظہبی کے زید اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان سوشل ڈسٹنس (سماجی فاصلے) کو یقینی بنانے کا منفرد طریقہ نکال لیا گیا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران گراسی اسٹینڈز پر فیملیز اور گروپس کو الگ الگ لکڑی کے بنے احاطوں میں بیٹھایا گیا، یہ احاطے خوبصورت نظارہ بھی پیش کررہے تھے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کوویڈ قوانین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر میگا ایونٹ کے دوران تماشائیوں کی اجازت دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی اپنے شو پیس ایونٹ کے کورونا فری انعقاد کیلیے تمام تر احتیاطی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں