پنجاب حکومت کا گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، انکار پر کارروائی ہوگی

لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔

گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں مزید 622 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ4فیصد رہی۔

لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2 فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ایک فیصد اور پنجاب بھر میں 1اعشاریہ3فیصد رہی جبکہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ2 فیصد، حیدرآباد میں 3اعشاریہ8 فیصد اورسندھ بھر میں 2 فیصد رہی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں