پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

دبئی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔

12 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

قومی ٹیم میں شامل 12 کھلاڑی:

محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں