ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: چار بڑی ٹیمیں آج آپس میں ٹکرانے کیلئے تیار

دبئی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ میں آج ابوظبی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں