لائیو اسٹریم میں صحافی سے فون چھین کراپنی شکل دکھانے والا احمق چور گرفتار

قاہرہ:(ویب ڈیسک) دنیا کا احمق ترین چور قاہرہ میں اپنی بیووقوفی کی وجہ سے اس وقت گرفتار ہوگیا جب اس نے اسمارٹ فون سے لائیو ویڈیو نشر کرنے والے ایک صحافی سے فون چھینا اور جلد بازی میں اپنی شکل بھی نشر کردی۔

اس احمق ترین چور کی ویڈیو اس وقت براہِ راست ہزاروں افراد نے دیکھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

محمد رجب نامی صحافی یوم سیون نامی نیوز ویب سائٹ کے لے لائیو اسٹریم کررہے تھے جو سوشل میڈیا پر نشر ہورہی تھی۔ اچانک موٹرسائیکل پر ایک شخص آیا جس نے صحافی کے ہاتھ سے جھٹکے سے فون چھین لیا۔ اس دوران فون پر اس کی شکل بھی نشر ہوگئی جس میں وہ سگریٹ نوشی کرتا دکھائی دے رہا تھا۔

پولیس نے 24 گھنٹے میں چور کو پکڑ لیا جو خود کو بیروزگار بتاتا ہے اور اس نے چوری شدہ فون ایک تاجر کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں