دورہ سعودی عرب، عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

مدینہ منورہ:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق مدینہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان کے سفیر بلال اکبر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔

مدینہ منورہ میں وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے اور وہ آج رات عمرہ ادا کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں