کروڑوں روپے کا مالک بھکاری ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا

ملتان:(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کروانے پر بھکاری سے جواب مانگ لیا ہے۔

ملتان کا بھکاری بھی کروڑوں روپے کا مالک نکلا بچوں کو مہنگے اسکول میں داخل کروانے اور ان کی بیمہ پالیسی کروانے کی وجہ سے حکومت کے ریڈار میں آگیا ہے۔

حکومت نے بھکاریوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق ملتان کا شوکت بھکاری ایف بی آر کے شکنجے میں آچکا ہے۔

ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب اور ملتان کے سب سے مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت مانگ لی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے ساڑھے سترہ لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی جبکہ یہ سامنے آیا ہے کہ شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں