ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

عمان:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

45 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی آٹھویں اوور میں پورا کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔

نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈ کا آج کے میچ میں 44 رنز پر آؤٹ ہونا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔

اس سے قبل بھی نیدر لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2014 کے ورلڈ کپ میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں